اے این پی کی رہنما اور سینیٹر ستارہ ایاز کی طرف سے ایک ارب روپے کی کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبر پختونخواہ کا احتساب کمیشن گرفتار کرنے کےلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔سماء چینل کے مطابق اے این پی پشاور کی نائب صدر اور سینیٹر پر ایک ارب کی کرپشن کرنے کا الزام ہے جس کی تحقیقات مکمل ہونے پر کے پی کے احتساب کمیشن کے اہلکار ستارہ کو گرفتار کرنے کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں تاہم اے این پی کی رہنما نے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے لی ہے۔رپورٹ کے مطابق احتساب کمیشن نے گرفتاری کےلئے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ چئیر مین سینٹ کی منظوری کے بعد ہی گرفتاری میں مدد کرسکتے ہیں اور وہ سیاسی معاملات میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم رابطہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے گرفتاری میں مدد کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے،جواب ملنے پر ہی کوئی کارروائی ہوگی۔یاد رہے ستارہ ایاز اے این پی کی حکومت کے دوران خیبر پختونخواہ میں وزیر بہبود آبادی تھیں۔دوسری طرف ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ غیر قانونی احتساب کمیشن مجھے حراساں کررہا ہے جس کمیشن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ میرا کیا احتساب کیا
کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری پارٹی ملکر یہ جنگ لڑیں گے۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

0 comments:
Post a Comment