شکست دیکھ کرانگلینڈ کا وہاب ریاض پرسنگین الزام نیا تنازع کھڑا ہو گیا



دبئی ٹیسٹ میں اپنی متوقع شکست کو دیکھ کر انگلینڈ کی ٹیم اوچھے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد باتوں پر اتر آئی۔برطانوی ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض پر بال ٹمپرنگ کی شکایت کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم انتظامیہ میچ ریفری کے پاس گئی اور اپنی شکایت درج کرائی۔انگلش کوچ ٹریور بیلس کا کہنا ہے کہ ان کو جوئے روٹ نے بتایا کہ وہاب ریاض نے پانی کے وقفے کے دوران بال کو اپنے پیر سے رگڑا جو بال ٹمپرنگ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ ریفری نے وہاب ریاض کو طلب کیا لیکن انہوں نے اس الزام سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتظامیہ کے پاس بال ٹمپرنگ کے ثبوت نہیں ہیں اور الزام فوٹیج سے بھی ثابت نہ ہوسکا۔میچ کے دوران اس بات پر وہاب ریاض اور روٹ میں طلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ واضح رہے انگلش ٹیم انتظامیہ ماضی میں بھی ایسے شوشے چھوڑتی رہتی ہے جس کا مقصد اپنی شکست کا الزام کسی اور پر ڈالنا ہوتا ہے.پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے وہاب ریاض کو طلب نہیں کیا اس بارے میں 
                                                                                                        خبریں بے بنیاد ہیں
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment