بلدیاتی انتخابات سے قبل لاہور میں تحر یک انصاف کا مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا

بلدیاتی انتخابات سے قبل لاہور میں تحر یک انصاف کا مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا

 )مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر جمیل احمد منج نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ ووٹر ز لسٹوں میں بے ضابطگیاں کر نیوالے قومی مجرم انکو معاف کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ماراناحکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے ‘ضمنی انتخابات کے حوالے ہمارے پاس ووٹر زلسٹوں میں ضابطگیو ں کے سینکڑوں نہیں ہزاروں ثبو ت آچکے ہیں ‘(ن) لیگ کی ’’جھر لو ‘‘سیاست قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ‘صرف ملکی حالات ہی نہیں حکمرانوں کی ’’نیت‘‘بھی ٹھیک نہیں اور حکمران جان بوجھ کرقومی اداروں اور عوام کی بہتری نہیں چاہتے ۔وہ منگل کے روزاپنے دفتر میں جمیل احمد منج اور (ن) لیگ کے پی پی 161سے کوارڈی نیٹر رانا ناصراحمداور دیگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمران جانتے ہیں عوا م انکو ووٹ نہیں دیں گے اس لیے حکمران عوام کے ووٹوں کی بجائے ’’جھرلو ‘‘کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ہیرا پھیری سے جیتنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ہم ثابت کر یں گے کہ (ن) لیگ والوں نے ضمنی انتخابات میں بھی دونمبری سے ہی
                                                                                                کا میابی حاصل کی ہے ۔
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment