این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی پر تحقیقات کے بعد احتجاج کا فیصلہ
کریں گے، عمران خان
لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے مکمل تفتیش کے بعد احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ڈٹ کر مقابلہ کرکے دل خوش کردیا جب کہ این اے 122 میں تحقیقات کررہے ہیں کہ کتنے ووٹ یہاں سے باہر پھینکے گئے اور کتنے آخری موقع پر یہاں لائے گئے اور مکمل تحقیقات کے بعد ثبوت لے کر الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے پھر اس کے بعد احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری جنگ انتخاب جیتنے کے لیے نہیں بلکہ انتخابی نظام ٹھیک کرنے کے لیے تھی کیوں کہ میرا مقصد چند حلقے جیتنا نہیں بلکہ پاکستان میں عدل وانصاف کا نظام لانا ہے اور ملک بچانے کے لیے الیکشن کمیشن کو آزاد اور خودمختار کرنا ہوگا۔

0 comments:
Post a Comment