تباہ کن زلزلہ ہلاکتوں میں خوفناک حد تک اضافہ
ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات ،دیواریں اور چھتیں گر گئیں جس کی وجہ سے 82افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی جبکہ سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 8.1شدت کے شدید زلزلے کے باعث اب تک حاصل ہو نے والی اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں دو بچوں سمیت 8افراد، صوابی میں گھر گرنے سے ایک بچہ ، چارسدہ میں 3 افراد ،کلر کہار میں سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچہ ،سوات میں دیواریں اور مکانات گرنے سے دو خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ،جمرود میں چھت گرنے سے خاتون ،کبل میں دیوار گرنے سے خاتون اور مردان میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی ، مظفر آباد میں مکان گرنے سے بچہ ،مانسہرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص، ہنزہ میں دیوار گرنے سے بچی ،سرگودھا میں گورنمنٹ انبالہ سکول کی دیوار گرگئی جس سےخاتون جاں بحق 11افرادزخمی ہو گئے ہیں علاوہ ازیں دیر بالا میں زلزلے کے باعث ایک بچی سمیت 3افراد،چترال میں مکانات گرنے سے 3طالب علموں سمیت 13افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی،مردان میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق دو خواتین زخمی، جبکہ بونیر میں عمارتیں گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے ادھر شانگلہ میں مکانات اور دیواریں گرنے سے18جبکہ دیا مر میں چھتیں گرنےسے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔اپر دیر میں ایک شخص ،چلاس میں 4افراد ،راولپنڈی کے راجا بازار میں مکان کی چھت گرنے سے 1بچی ، مالا کنڈ میں 2،قصور میں دیوار گرنے سے ایک شخص اور لوئر دیر میں 6افراد زلزلے کی تباہ کاریوں کا شکار ہو کر دم توڑ گئے ہیں ۔علاوہ ازیں سوات میں مکانات،دیواریں گرنے سے32 افراد زخمی ،وہاڑی میں رتہ ٹبہ کے علاقے میں دیوار گرنے سے بچی ،شجاع آباد میں مکان گرنے سے بچی،قصور اور راولپنڈی میں عمارتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ملتان میں چھت گرنے سے بچہ زخمی ہو گیا ۔حجرہ شاہ مقیم میں کنواں گرنے سے تین افراد دب گئے ۔لاہور میں بھاٹی گیٹ میں مکان کی دیوار گر گئی ۔سوات میں سکول وین کھائی میں گرنے سے 16طالبات زخمی ہو گئی ہیں ۔راولپنڈی میں کالج روڈ پر عمارت گرنے سے 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زلزلے میں نقصانات کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات
کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا
0 comments:
Post a Comment