پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے گا یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے امکانات بہت کم ہیں اب مزید امید نہیں لگاسکتے بھارتی کرکٹ بورڈحکام سے مزید ملاقات کی توقع نہیں ہے۔ بھارت میں جوکچھ ہواہے اس سے اب مزید امید نہیں لگاسکتے۔پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھرپورکوشش کی لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

0 comments:
Post a Comment