جنوبی افریقہ بلے بازوں کے بعد سٹین اور ربادا نے بھارت کو روند ڈالا۔


جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز بنائے جس میں تین بلے بازوں کی جانب سے شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان بھارت نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 224 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے اجنکایا ریہانے 87 اور شیکر دھاون 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی 27،  روہت شرما 16، ویرات کوہلی 7، سریش رائنا 12، ایکزر پٹیل 5 رنز، بھونیشور کمار ایک اور ہربھجن سنگھ  بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رابادا نے 4، ڈیل اسٹین 3، عمران طاہر 2 
                                                                                   اور کائل ایبٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment