پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان میں زلزلے کے باعث فیصل آباد کا جلسہ منسوخ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور نے کہاہے کہ عمران خان کا 28اکتوبر کو فیصل آباد ھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ زلزلے کے باعث منسوخ کر دیاگیاہے اور وہ خود خیبر پختون خواہ میں بحالی اقدامات کی نگرانی کریں گے ۔
واضح رہے کہ آج آنے والے زلزلے کے باعث پاکستان میں اب تک 180افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں جبکہ فوج کے جوان بھی زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے میدان میں موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر
رہے ہیں
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

0 comments:
Post a Comment