بلدیاتی الیکشن،لاہور میں دوسرے اضلاع سے ووٹ منتقل کرنے کا انکشاف
لاہور میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے متعدد یوسیز میں دوسرے اضلاع سے ووٹ منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاکہ لاہور پر حکمرانی کا تاثر قائم رہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ جن حلقوں میں حکمران جماعت ن لیگ کی پوزیشن کمزور ہے وہاں دوسرے اضلاع سے ووٹ منتقل کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے حلقہ این اے 120کی یوسی 65اسلام پورہ میں میں اٹھارہ سو ووٹ منتقل کئے گئے۔ شاہدرہ، گارڈن ٹاون کی یوسیز میں بھی ووٹ منتقل ہوئے۔پہلے این اے ایک سو بائیس سے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کئے گئے تھے اب دوسرے اضلاع سے ووٹ لاہور منتقل کئے گئے ہیں

0 comments:
Post a Comment