صحافی نے طیب اردگان سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ترکی میں اسے دہشت گرد قرار دے دیا گیا
ترکی میں آج کل فن لینڈ کے ایک صحافی کی شامت آئی ہوئی ہے۔ اس صحافی نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے انٹرویو کے دوران ایک سوال پوچھا کہ’’کہ بہت سے لوگ آپ کو ڈکٹیٹرکہتے ہیں، کیا آپ خود کو آمر سمجھتے ہیں؟‘‘اس سوال پر ترک میڈیا فن لینڈ کے اس صحافی ٹام کینکونین پر خوب برسا ، حتیٰ کہ اسے ’’دہشت گرد‘‘ہی قرار دے ڈالا۔کئی حکومت کے حامی ترک اخباروں نے اپنے آرٹیکلز میں ٹام کو کردستان ورکرز پارٹی کا ہمدرد قرار دیتے ہوئے دہشت
گرد کہہ دیا۔

0 comments:
Post a Comment