جیکب آباد میں خودکش دھماکہ متعدد افراد جاں بحق

 جیکب آباد میں کوئٹہ روڈ پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا قومی شاہراہ پر لاشاری محلے کے پارک کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش حملہ تھا اور جائے وقوعہ سے مشکوک شخص کا سر اور بازو ملے ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے جب کہ اس دوران کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔

Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment