گائے کی کھال اتارنے والے2 مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد، درجنوں دکانیں،
گاڑیاں جلا ڈالیں
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میانپوری میں جنونی ہندوﺅں کے ہجوم نے مردہ گائے کی کھال اتارنے والے 2 مسلمان نوجوانوں کو لاٹھیوں، سلاخوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ افسر چندر پال سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دونوں غریب مسلمان بیماری سے مر جانے والی ایک گائے کی کھال اتار رہے تھے کہ شرپسندوں نے ہندوﺅں میں گائے ذبح کرنے کی افواہ پھیلا دی جس پر لاٹھیوں اور لوہے کے راڈز سے مسلح 500 سے زائد جنونی ہندوو¿ں نے حملہ کرکے دونوں مسلمانوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر ڈالا جبکہ مسلمانوں کی کئی دکانوں کے علاوہ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہجوم کے ساتھ جھڑپوں میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مسلمانوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھجوا دی گئی ہے۔ میانپوری کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گائے کو ذبح نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ بیماری سے پہلے ہی مر چکی تھی جس کی کھال اتاری
جا رہی تھی۔ پولیس نے 21 فسادیوں کو گرفتار کر لیا۔

0 comments:
Post a Comment