چوہدری شیر علی ڈٹ گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا صاف انکار


چوہدری شیر علی کو منانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھیجا گیا وفد ناکام ہوگیا جب 
                                                     کہ وہ 29 اکتوبر کو منعقدہ جلسہ ہرحال میں کرنے پر ڈٹ گئے۔

وزیرمملکت عابد شیر علی کے والد اور ناراض لیگی رہنما چوہدری شیر علی 29 اکتوبر کو منعقدہ بلدیاتی ورکرز کنونشن کرانے کے لئے ڈٹ گئے جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کیپٹن صفدر اور سابق سینیٹر فاروق خان پر مشتمل وفد جلسہ رکوانے کے لئے بھیجا گیا لیکن وہ چوہدری شیر علی کو نا منا سکا۔ وزیرقانون رانا ثنا اللہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ناراض چوہدری شیر علی 29 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے پر ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان کے قائد ہیں لیکن بلدیاتی ورکرز کنونشن ہر حال میں ہوکر رہے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وفد میں شامل کیپٹن صفدر نے چوہدری شیر علی کی امریکا میں موجود وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات بھی کرائی تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ دھوبی گھاٹ میں منعقدہ جلسے میں پارٹی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment