ن لیگی دھڑے ”دست و گریباں''

فیصل آباد میں لیگی دھڑے ”دست و گریباں “،عابد شیر علی 

پرکرپشن سمیت  . سنگین الزامات ،سی سی پی او آفس کے 

                                                   گھیراو کی دھمکی


فیصل آبا میں ن لیگی دھڑے کھل کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ،ایک دھڑے نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر پی ٹی آئی سے ساز باز کا الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ عابد شیر علی اپنے بھائی عامر شیر علی کو فیصل آباد کا مئیر بنا نا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما میا ں عبد لمنان ،ملک نواز اورن لیگ فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز نے الزام عائد کیا ہے کہ عابد شیر علی کرپشن میں ملوث ہیں ۔لیگی رہنما میا ں عبد المنان کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی فیصل آباد میں موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔مسلم لیگی کارکن عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی کو فیصل آباد کے مئیر کے طور پر قبول نہیں کر یں گے ۔لیگی رہنما ملک نواز کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی نے میرے بھائی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیرمملکت برائے پانی و بجلی ہو نگے ۔ن لیگ فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز نے کہا کہ ملک نواز کے بھائیوں پر درج کیے گئے مقدمے اگر واپس نہ لیے گئے تو سی سی پی او آفس کا گھیراو کریں گے ۔
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment