انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کو 81 سال قید کی سزاسنادی
گلگت انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو 81 سال قید کی سزاسنادی
ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الطاف حسین کوسیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر 2 مرتبہ عمر قید سمیت مجموعی طور پر 81 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے جبکہ سزامیں جائیداد کی ضبطی اور 24 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی شامل ہے۔الطاف حسین کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس کے بعد پیر کے روز سزاسنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ الطاف حسین کی سیکیورٹی اداروں کی تقریر کیخلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج ہواتھا۔

0 comments:
Post a Comment