بھارتی میڈیا نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر نیا الزام دھڑ دیا
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی بھارت میں جعلی کرنسی بھجوانے کیلئے جنوبی ایشیا ئی ممالک کو استعمال کررہی ہے ۔بھارتی ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے دبئی میں جعلی بھارتی کرنسی بنانے کی فیکٹری قائم کررکھی ہے جہاں سے جعلی کرنسی بھارت کی معیشت کو کمزور کرنے اور اپنی سرمیوں کی مالی اعانت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی دبئی کو ایک بہترآپشن سمجھتی ہے کیونکہ یہاں سے پیسہ باہر کے ممالک میں بھجوانے کیلئے کم معاوضے پر غیر ملکی ورکرز مل جاتے ہیں ۔پاکستانی خفیہ ایجنسی بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ذریعے بھارت میں جعلی کرنسی بھجواتی ہے ۔زی میڈیا کے رپورٹر منیش شکلا کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں جعلی بھارتی کرنسی کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گی تھی ۔پہلی کھیپ 2 کروڑ روپے اور دوسری ایک کروڑ روپے کی تھی ۔جعلی کرنسی کی دونوں کھیپں دبئی سے لائی گئی تھیں۔
0 comments:
Post a Comment