تحریک انصاف نے حکومت کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی



تحریک انصاف نے حکومت کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیف الاسلام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں لہذا حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹی کا 10 اکتوبر کا حکم کالعدم قراردیا جائے اور یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں کے لئے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لئے اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جو پری پول دھاندلی ہے۔

Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment