یونس خان نے وہ کر دیا جو پھلے کسی نے نھیں کیا


یونس خان نے 10دسمبر  1977 ء کو مردان میں آنکھ کھولی، انھوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ اوائل عمری  میں ہی کراچی میں سکونت اختیار کرلی تھی جہاں راشد لطیف اور سعید انور نے ملیر جیمخانہ میں ان کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا، دھیرے دھیرے ان کا کرکٹ میں سفر عروج کی طرف گامزن رہا بالاخر 2000میں قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
انھوں نے کامیابیوں کی ایک طویل داستان مرتب کی ہے، ان میں سب سے بڑی آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 ء کی فتح شمار ہوتی ہے، یونس نے زیادہ تر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، وہ جاوید میانداد(8832) اور انضمام الحق(8830) کے بعد پاکستان کے تیسرے  بڑے رن اسکورر ہیں،اولیت کا تاج سرپر سجانے کیلیے انھیں صرف 19 رنز کی ضرورت ہے، ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے 3 قومی بیٹسمینوں میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔
5 ڈبل سنچریاں بھی یونس کے نام کے آگے  درج ہے،وہ 30 تھری فیگر اننگز کے ساتھ پاکستان میں سرفہرست ہیں، چوتھی اننگز میں 5 سنچریوں کی انفرادیت سے انھوں نے خود کو مرد بحران ثابت کیا ہے، تیز ترین 7500 رنز بنانے والوں میں ان کا پانچواں نمبر ہے، تیسرے نمبر پر وہ پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں۔
اس پوزیشن پر یونس نے 50 سے زائد کی اوسط سے 4 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں،35 سال سے زائد کی عمرمیں سب سے زیادہ 6 سنچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز بھی انھیں حاصل ہے، آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 3 تھری فیگر اننگز کھیلنے والے واحد کرکٹر بھی وہی ہیں، اس سے قبل 1924ء میں ہربرٹ سٹکلف نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا،یونس خان کا شمار بہترین فیلڈر میں ہوتا ہے۔
وہ واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میں 100 کیچز تھامے، بے مثال ریکارڈ کے ساتھ تنازعات بھی ان کے کیریئر میں شامل رہے ،  بہت جلد ناراض ہوکر کھری کھری سنا دینے کی عادت انھیں کبھی راس نہیں آئی، کئی بار کپتانی سے ہاتھ دھونے پڑے، مارچ 2010ء میں پی سی بی نے ٹیم میں انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے یونس خان اور محمد یوسف پر غیر معینہ مدت کیلیے پابندی لگادی جو3 ماہ بعد ہی اٹھا لی گئی، مصباح الحق کی متوقع ریٹائرمنٹ کے بعد اب ایک بار پھر ان کے دل میں کپتانی کی خواہش مچل رہی ہے۔
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment